پشاورمیں سرکاری نرخ نامے سے زیادہ قیمت پر فروخت کر نے پر24 مرغی فروش گرفتار

منگل 26 جون 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے سرکاری نرخ نامے میں درج ریٹ سے زیادہ پر فروخت کر نے پر24 مرغی فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف نے ہشتنگری، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ اور پجگی روڈ پر مختلف مرغی فروشوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران سرکاری نرخ نامے سے زیادہ قیمت پر فروخت کر نے پر چوبیس مرغی فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ان گرفتار افراد میں وہ مرغی فروش بھی شامل ہیں جو کہ بغیر وزن سالم مرغی گران قیمتوں پر فروخت کر رہے تھے۔ ان گرفتار مرغی فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مرغی خریدتے وقت مرغی وزن کے مطابق خریدیں اور دکاندار کو وزن کے مطابق قیمت ادا کریں ۔ انھوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وزن کے مطابق مرغی فروخت کریں اور جائز منافع کمائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :