ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں (کل) چار میچ کھیلے جائینگے

منگل 26 جون 2018 22:55

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں (کل) چار میچ کھیلے جائینگے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں (کل) بدھ کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں (کل ) بدھ کو پہلا میچ گروپ ایف میں شامل ٹیموں میکسیکو اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ ایف کی ہی ٹیموں دفاعی چمپئن جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ای میں شامل ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا میچ بھی گروپ ای کی ٹیموں سربیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کیلئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :