عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 23:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب کا اہتمام پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیاگیاجس میں سال بھرسے فیصلہ شدہ کیسوں کی منشیات کونذرآتش کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر2محمد طارق خان، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرساجد ممتاز،ڈی ایس پی لیگل خالدنوازسمیت دیگرحکام موجود تھے۔اس موقع پرچرس 117.435کلوگرام،افیون 13.960کلوگرام، ہیروئن 158.825کلوگرام،بھنگ 10.985کلوگرام اور391بوتل شراب کونذرآتش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :