ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا زیر تکمیل ترقیاتی سکیموں کا دورہ

بدھ 27 جون 2018 10:30

چیچہ وطنی۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کا ضلع میں زیر تکمیل ترقیاتی سکیموں کا دورہ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کی تمام سکیموں پر کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹونے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کے معیار کو چیک کرنے کے لئے شہر اور قریبی دیہات میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، ان سکیموں میں سیوریج سکیم امامیہ کالونی گلی ڈاکٹر سعید،تعمیر سولنگ اینڈ ڈرینج چک نمبر 95/6-R،تعمیر گلی آبادی شریف دین جہاز گرائونڈ ،سیوریج اینڈ سولنگ سکیم اللہ توکل کالونی جہاز گرائونڈ اور اقلیتی آبادی کی سیوریج سکیم چک نمبر 127,128اور 124/9-Lساہیوال شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا طاہر محمود اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے سولنگ کے معیار کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور ہدایت کی کہ غیر ہموار سولنگ عوام کے لئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا ،اس لئے اسے دوبارہ لگایا جائے اور اینٹوں کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے ،انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی تمام سولنگ ،سیوریج اور متعلقہ سکیموں کا دوبارہ معائنہ کرنے اور ان کے معیار کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :