ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 27 جون 2018 11:45

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم زیادہ سپلائی کے خدشات کے باعث یہ اضافہ محدود ہی رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.9 ین (0.5 فیصد) اضافے کے ساتھ 172.5 ین (1.57 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 5 یوان بڑھ کر 10485 یوان فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :