موجودہ بجٹ عوامی امنگوں کا آئنہ دار ہے موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے و عدے پورے کریں گی‘وزیر جنگلات

آزاد خطے کی خوشحالی سمیت ریاستی تعمیروترقی جنگلات جنگلی حیات اور تعلیم صحت وعوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ‘سردار میر اکبر خان

بدھ 27 جون 2018 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آزاد خطے کی خوشحالی سمیت ریاستی تعمیروترقی جنگلات جنگلی حیات اور تعلیم صحت وعوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں موجودہ بجٹ عوامی امنگوں کا آئنہ دار ہے موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے و عدے پورے کریں گی بجٹ میں خاص طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں کو اہمیت دی جائے گی موجودہ بجٹ کو ترقیاتی اور عوامی مفاد کے مطابق بنانے کیلئے پہلی مرتبہ تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیںسیاحت،انڈسٹری ، ہا ئیڈل کے ساتھ ساتھ پورے آزادکشمیر کی بین الاضلاعی اور پاکستان سے ملانے والی تمام شاہرواں پر کام جاری ہے معاشرتی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا بنیادی منشور ہے اور اس پر عملدرآمد کیلیے تمام تر اقدامات کئے جائیں گی1992 کے بعد پہلی مرتبہ مالیاتی معاہدے کے تجدید کی گئی ہے جس سے آزاد کشمیر کے مالی وسائل میں اضافہ ہوا ہے آزاد کشمیر کو بتدریج معاشی خود کفالت کی طرف لے جانے کے بنیاد رکھ دی ہے بجٹ کو عوام کی فلاح و بہبود کے مطابق بنایا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر تمام شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے اور بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں آزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری دلوانے پرسلامتی کونسل وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلیے حکومت خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ دور افتادہ علاقوں تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں کیلیے پچھلے سال کی نسبت زیادہ رقم مختص کی گی ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے دور دراز علاقوں میں صحت کے مراکز میں اضافہ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کی مناسب تشہیرکیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔

جائیںانہوں نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے اور ان کی بہتر رہنمائی کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے سی پیک کے منصوبوں سے آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔درین اثنا،ْوزیر جنگلات سردار میراکبر خان سے وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیراور سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے ملاقات کی ملاقات میںسیکرٹری جنگلات نے میرپور ڈویژن اور دیگرامورکے حوالئے سے بریف کیا ۔اس مو قعہ پر وزیر جنگلات نے آج محکمہ جنگلات کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبوں کے حوالئے سے اعلیٰ سطی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں محکمہ جنگلات کے جملہ آفیسران شرکت کریں گی-

متعلقہ عنوان :