امریکی سفیر کی کینیڈی۔لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام کے پچاس سابق، 77 نئے طلبہ سے ملاقات

بدھ 27 جون 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکی حکومت کے زیر سرپرستی چلنے والے کینیڈی۔لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی (وائی ای ایس) پروگرام کے پچاس سابق طالبعلموں اور 77 نئے طالبعلموں سے جو اسی پروگرام پر روانگی کے لیے تیار ہیں ملاقات کی۔بدھ کو امریکی سفارتخانہ کے مطابق2004 سے اب تک اس پروگرام کے تحت پندرہ سے سترہ سال کی عمر کے پاکستان کے ثانوی اسکولوں کی900 سے زائد ذہین طلبہ وطالبات ایک سال دورانیہ کے اس پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں جس کے تحت کسی امریکی ثانوی اسکول میں تعلیم، کسی میزبان خاندان کے ساتھ رہائش اور سماجی خدمات کی تکمیل کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

تقریب کے دوران ِ سفیر نے دونوں گروپوں کے شرکاء کو ان کی تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ہیل نے کہا کہ وہ سب اس تبادلہ پروگرام کے بنیادی مقصدکو حاصل کرین گے جو ایک اچھے کل کی تشکیل کے لئے لوگوں، خیالات اور ثقافتوں کو قریب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ آپ کے کارناموں پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگوں کی کاوشوں سے پاکستانی اور امریکی طالبعلموں کے درمیان دوستی مزید بڑھتی جائے گی۔

آئی ارن پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر فرح کمال نے کہا کہ اپنی ابتدا سے، وائی ای ایس پروگرام نے نوجوان پاکستانی سفراء کا ایک گروپ تشکیل دینے میں مدد کی ہے جس نے غیر معمولی پیشہ ور ماہرین بننے کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں اور بین الاقوامی برادری میں ایک نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :