جرمنی تحفظ ماحول کے لئے ایمر جنسی اقدامات اٹھائے، ایلگور

بدھ 27 جون 2018 16:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق نائب امریکی صدر ایل گور نے جرمنی کو تحفظ ماحول کے اقدامات میں پیچھے رہ جانے پر خبرادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ماحول کے لئے ایمر جنسی اقدامات اٹھائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق نائب امریکی صدر ایل گور نے جرمنی کو تحفظ ماحول کے اقدامات میں پیچھے رہ جانے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل گور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ جرمن شہری ہوتے تو انہیں اس حوالے سے تشویش ضرور ہوتی۔ ان کے بقول جرمن حکومت تسلیم کر چکی ہے کہ وہ ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر سکے گی۔ ایل گور کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب کوئلے سے حاصل شدہ توانائی پر انحصار کم کرنے کے لیے برلن حکومت کے قائم کر دہ کمیشن نے اپنا کام شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :