تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ،ْسید نیئر رضا

بدھ 27 جون 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع حدود میں برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے لئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو رکاوٹ قرار دے دیا ،نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اور برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے لئے جہاں سیوریج فلو کو فعال رکھنے کی ضرورت ہے وہیں برساتی نالوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کا طوفانی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری رین ایمرجنسی انتظامات خصوصاً ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو بہتری بنا نے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیکر مون سون برسات سے قبل انجام دیا جائے مون سون برسات کے دوران عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے تمام تر دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے انتظامات کئے جائیں بعد ازاں علاقائی دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کررکھے ہیں انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے دوران برسات مسائل پر قابو اور عوام کو سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر عوامی شکایات پر موقع پر موجود افسران کو علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :