پیر آباد اور شاہ فیصل کالونی پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 27 جون 2018 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پیر آباد اور شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشات برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم عرفان عرف سناٹا کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔عرفان سناٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ادھر شاہ فیصل پولیس نے ملزم رضوان کو گرفتار کرکے 130گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ملزم منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :