سبی بھر میں پرامن امن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد احسن

حلقہ این اے 259اور حلقہ پی بی7میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 20:59

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی محمد احسن نے کہا ہے کہ سبی بھر میں پرامن امن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے قلم کار اپنے قلم اور کیمرے سے ووٹ کی اہمیت کا جاگر کریں تاکہ ووٹر ز اپنا حق رائے دہی درست اور بہتر انداز سے استعمال کرسکیں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای259 سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی بارکھاںاورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7سبی لہڑی بھاگ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹاف کی تربیت کا عمل جاری ہے الیکشن قوانین پر کسی سمجھوتے کی ضرورت نہیں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں گے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی محمد احسن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر حلقہ این اے 259اور حلقہ پی بی7میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہے الیکشن میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والوں کی تربیت کا عمل 3جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار الیکشن قوانین پر عمل درآمد کریں گے تاکہ پرامن شفاف انتخابات کا عمل مکمل ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عام انتخابات کر بروقت اور صاف شفاف غیر جانبدارنہ انداز سے کرانا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی نہیں کی جاتی اپنی ذمہ داریوں کو احساس کرتے ہوئے انتخابی عمل کو بہتر انداز سے مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل و الیکشن کمیشن کی ہدایات وقوانین پر عمل کرتے ہیں2013کے عام انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ ووٹر کی سہولت کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ بوتھ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو کسی قسم کی کوئی داشواری کا سامنانہ کرنا پڑے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ووٹر کو ان کے قریبی علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی محمداحسن نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کی طاقت اور کیمرے کی انکھ سے ووٹرز کو ووٹ کی پرچی کی طاقت سے آگہی فراہم کریں اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے عام شخص کو معلومات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرسکیں ۔