محکمہ زراعت کی مون سون کے دوران کپاس کی فصل کو بارشوں سے بچانے کیلئے حکمت عملی

بدھ 27 جون 2018 21:08

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکاربارشوں میں کپاس کی فصل کی خصوصی دیکھ بھال کریں اور اگر بارش کا پانی زیادہ کھڑا ہو جائے تو اس کو کسی ساتھ والے خالی کھیت / گڑھے میں منتقل کردیں کیونکہ کپاس کا پودا پانی کے معاملے میں بہت حساس ہوتا ہے اور اگر بارش کا پانی 48 گھنٹے تک کپاس کے کھیت میںکھڑا رہے تو کپاس کا پودا مرنا شروع ہو جاتا ہے اور پیداوار میں شدید کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر بارش کا پانی زیادہ مقدار میں اکٹھا ہو جائے تو کاشتکار پمپ کی مدد سے پانی کو کسی اور کھیت میں منتقل کر دیا جائے تاکہ کپاس کی فصل نقصان سے محفوظ رہے۔کپاس کی فصل میں کھڑے ہونے والے پانی کو کاشتکار ساتھ والے کھیت میں گڑھا کھود کر بھی منتقل کر سکتے ہیں۔کپاس کا پودا پانی کے معاملے میں بہت حساس ہوتا ہے اور پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :