میپکو نی11ماہ کے دوران84کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی

بدھ 27 جون 2018 23:25

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی جانب سے ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ مستقل نادہندگان کیخلاف مسلسل ایکشن جاری ہے ، جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رواں مالی سال 2017-18؁ء کے 11ماہ کے دوران77ہزار833پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 84کروڑ97لاکھ70ہزارروپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جولائی2017؁ء سے مئی2018؁ء کے عرصہ میں ملتان سرکل میں16ہزار210مستقل نادہندگان سے 19کروڑ11لاکھ80ہزارروپے وصول کئے گئے، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 8ہزار304 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10کروڑ 66 لاکھ 40 ہزارروپے، وہاڑی سرکل میں 4 ہزار 204 نادہندگان سی6کروڑ 48 لاکھ80 ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں 13 ہزار650 ڈیفالٹرز سے 9 کروڑ64 لاکھ50ہزار روپے، ساہیوال سرکل میں5ہزار240ڈیفالٹرز سے 6کروڑ46لاکھ30ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 9ہزار 493نادہندگان سی9کروڑ41لاکھ40ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں 9ہزار898نادہندگان سے 11کروڑ35لاکھ40ہزارروپے، بہاولنگر سرکل میں 5ہزار 608ڈیفالٹرز سے 6کروڑ25لاکھ10ہزارروپے اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والی5ہزار226مستقل نادہندگان سے 5کروڑ58لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :