ووٹ کس کو دیں گے، قومی کرکٹر فخر زمان نے فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 22:05

ووٹ کس کو دیں گے، قومی کرکٹر فخر زمان نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جون 2018ء) ووٹ کس کو دیں گے، قومی کرکٹ فخر زمان نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خوب زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ جبکہ عوام بھی انتخابات کو لے کر خوب دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں پاکستان کے کرکٹرز بھی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ملک میں اگلے ہفتے شیڈول عام انتخابات کے حوالے سے اب قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وہ اپنا ووٹ اسی پارٹی یا امیدوار کو دیں گے جس نے کام کروائے ہوں گے۔ وہ اپنے حلقے کے تمام امیدواروں کی کارگردگی کا جائزہ لے کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :