شامی مہاجرین کو اسرائیل میں داخلے سے روکا جائے، اسرائیلی رکن کابینہ

جمعہ 29 جون 2018 16:41

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) اسرائیلی کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کو اسرائیل میں داخلے سے روکا جائے ۔ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب شامی شہری حکومتی آپریشن کے سبب نقل مکانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاح کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے ایک سینیئر رکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شام میں جنگ سے فرار ہونے والے مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہییں۔

یہ بات اسرائیلی وزیر توانائی یوول سٹائنٹز نے تل ابیب ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ایک جنگی مبصر گروپ کے مطابق جنوب مغربی شام سے ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب شامی شہری حکومتی آپریشن کے سبب نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ شامی علاقہ اردن اور اسرائیل کے زیر کنٹرول گولان ہائیٹس کی سرحدوں سے قریب واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :