سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب انڈر 19 اور عبداللہ ندیم انڈر 11 ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 30 جون 2018 15:10

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب اور عبداللہ ندیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بالترتیب بوائز انڈر 19 اور بوائز انڈر 11 ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ملائیشین کھلاڑی ڈیرل گین کو سخت مقابلے کے بعد 11-9، 7-11، 9-11، 11-5 اور 11-8 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری جانب بوائز انڈر 11 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عبداللہ ندیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے میزبان ملک کے کھلاڑی عبدالفاہمی کو زبردست مقابلے کے بعد 8-11، 11-6، 10-12، 12-10 اور 11-8 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :