بارش کے باعث دو مختلف واقعات میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چھ افراد زخمی

ہفتہ 30 جون 2018 23:50

چنیوٹ۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) چنیوٹ میں بارش کے باعث دو مختلف واقعات میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ نقی آباد رجوعہ روڈ کے قریب کچے مکان کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دبنے سے مونداں بی بی اور اس کا خاوند عاشق علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا واقعہ موضع چک بندی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پر مکان کی چھت گرنے سے تین بچے اور ایک بزرگ شدید زخمی ہو گیا جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :