وٹس ایپ نے والدین، اساتذہ، کمیونٹی سینٹرز اور نان پرافٹ آرگنائزیشنز کے لئے ’’ون وے براڈ کاسٹ‘‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

نئے فیچر کے تحت میسج سینڈ کرنے کا اختیار صرف گروپ ایڈمن کے پاس ہوگا

منگل 3 جولائی 2018 12:40

وٹس ایپ نے والدین، اساتذہ، کمیونٹی سینٹرز اور نان پرافٹ آرگنائزیشنز ..
سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) سوشل میڈیا اپپلیکشن وٹس ایپ نے ’’ون وے براڈ کاسٹ‘‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس میں کسی گروپ میں میسج سینڈ کرنے کا اختیار صرفگروپ کے ایڈمن یا ایڈمنز کو ہی حاصل ہو گا۔ اس فیچر کا مقصد گروپ کے ممبران کو اہم اعلانات اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر خاص طور سے والدین، اساتذہ، کمیونٹی سینٹرز اور نان پرافٹ آرگنائزیشنز کے لئے بنایا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین ’’گروپ انفو‘‘ میں جا کر ’’اونلی ایڈمنز‘‘ کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر دنیا بھر میں وٹس ایپ کے صارفین کے لئے دستیاب ہو گا۔وٹس ایپ اسی سلسلہ میں ایک اور فیچر بھی جلد متعارف کرائے گا جس کے تحت صارفین کو گروپ کے مقاصد، گائیڈ لائنز اور عنوانات کا تعین کرنے کا بھی اختیار مل جائے گا۔اس فیچر کے تحت جب بھی کوئی صارف کوئی گروپ جوائن کرے گا تو اسے چیٹ آئیکون کے اوپر گروپ کی مذکورہ تفصیلات نظر آجائیں گی۔وٹس ایپ کی طرف سے ایک اور فیچر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے تحت کسی گروپ کو چھوڑ دینے والے ممبر کو بار بار ’’ایڈ‘‘ نہیں کیا جاسکے گا۔یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :