سعودی عرب، اقامہ و سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید، ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی

منگل 3 جولائی 2018 19:16

سعودی عرب، اقامہ و سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید، ایک لاکھ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو آمد ورفت یا روزگار یارہائش کی سہولت فراہم کریگا اسے 6ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو آمد ورفت یا روزگار یارہائش کی سہولت فراہم کریگا اسے 6ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

اگر مدد کرنے والا غیر ملکی ہوگا تو اسے قید کی سزا مکمل کرنے پر مملکت سے بیدخل بھی کردیا جائیگا۔ ایک سے زائد غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر جرمانے اور سزائیں بھی بڑھا دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :