شپمنٹ کی تاریخ 10 جولائی 2018ء تک بڑھا دی جائے۔ جاوید بلوانی

منگل 3 جولائی 2018 20:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر و چیئرمین پاکستان اپیرئل فورم محمد جاوید بلوانی نے میاں مصباح الرحمن ، نگران وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وزیر اعظم کے ایکسپورٹ پیکج کے تحت ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسس 2017-18کے ایکسپورٹ کلیمز جو کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت شپمنٹ کی تاریخ کی بنیاد پر 30جون 2018تک لئے جانے تھے اور ان کی گڈز ڈکلیریشن یعنی جی ڈی 30جون 2018کو جنریٹ ہو گئی مگر کسٹمز یا اینٹی نارکوٹکس فورس ایگزامینشن یا جہاز پر جگہ نہ ہونے کے باعث روانہ نہ ہوسکی ان کی شپمنٹ کی تاریخ 10جولائی 2018تک بڑھا دی جائے تاکہ وزیر اعظم ایکسپورٹ پیکج کے حقد ار ایکسپورٹرز جنھوں نے نوٹیفکیشن کے مطابق بروقت ایکسپورٹ شپمنٹ پورٹس و کنٹینر ٹرمینلز پر بھجوائے او ر گیٹ اِن کروا دیئے مگر شمپنٹ وجوہات کی بنا پر روانہ نہ ہو سکے وہ ترغیبات سے محروم نہ ہوں۔

(جاری ہے)

جاوید بلوانی نے میاں مصباح الرحمن ، نگران وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ارسال کردہ خط میں نگران وزیر کی توجہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نوٹیفکیشن مورخہ12دسمبر2017بابت ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسس2017-18مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ نوٹیفکیشن کے تحت ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو اپنے کلیمز شپمنٹ کی تاریخ کی بنیاد پر جمع یکم جولائی 2017تا30جون2018تک جمع کروانے تھے۔

اس حوالے سے انھوں نے نگران وزیر کو آگاہ کیا کہ ایکسپورٹ کنسائمنٹس بیرون ملک ایکسپورٹ کی خاطر پورٹ و کنٹینر ٹرمینلز پر بروقت پہنچ جاتی ہیں مگر شٹ آئوٹ کنٹینر یعنی ایسے کنٹینر جو ایکسپورٹ کیلئے ٹرمینل پر داخل ہو گیا جس کی نشاندہی وی سی این یعنی ویسل کال نمبر یا وی آئی اے این یعنی ویسل آئیڈنٹفکیشن ایڈوائس نمبر کے تحت ہو چکی ہو مگر وہ ویسل یعنی جہاز پر لوڈ نہ ہوسکے جس کی وجوہات کسٹمز یا اینٹی نارکوٹکس فورس ایگزامینشن یا جہاز پر جگہ نہ ہونا ہو سکتی ہے، ہونے کی وجہ سے مزکورہ ایکسپورٹ کنٹینر جہاز پر لوڈ ہونے سے رہ جاتا ہے۔

لہٰذا ایکسپورٹر کو ایکسپورٹ بڑھانے اور ترغیبات حاصل کرنے کیلئے جو محنت کی وہ رائیگاں نہ جائے اور ایکسپورٹرکی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی گڈز ڈکلیریشن یعنی جی ڈی 30جون 2018کو جنریٹ ہو گئی مگر کسٹمز یا اینٹی نارکوٹکس فورس ایگزامینشن یا جہاز پر جگہ نہ ہونے کے باعث روانہ ہو ہوسکے ان کی شپمنٹ کی تاریخ 10 جولائی 2018ئu تک بڑھا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :