امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے و پلاٹینم کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے اور پلاٹینم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1252.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 11.80 ڈالر (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1253.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

پلاٹینم کے سودے 2.6 فیصد بڑھ کر 837.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1251.43 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1252.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔پلاٹینم کے سودے 3 فیصد اضافے کے ساتھ 839 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1244.72 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 1245.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :