چین، ریاستی کونسل نے نیلے آسمان کے تحفظ کے لئے تین سالہ منصوبہ جاری کردیا

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) چینی ریاستی کونسل نے نیلے آسمان کے تحفظ کے لئے تین سالہ منصوبہ جاری کیا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حال ہی میں جاری کئے گئے منصوبے میں فضائی آلودگی کے انسدادی کاموں کا مجموعی تصور، بنیادی اہداف، اہم کام اور ٹھوس اقدامات طے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے نیلے آسمان کی جنگ جیتنے کا ٹائم ٹیبل پیش کیا گیا ہے۔اس منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ تین سالوں کی کوششوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی کے کل اخراجات میں کمی لائی جائے ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراجات میں کمی لائی جائے اور فضائی معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کی حقیقی خوشی کے احساس میں اضافہ ہو سکے۔