شام، لبنان اور فلسطین میں 4.3 شدت کا زلزلہ،

جانی نقصان نہیں ہوا زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے

جمعرات 5 جولائی 2018 13:01

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) فلسطین کے شمالی علاقوں، شام اور لبنان میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے سائنس ریسرچ سینٹر کے زلزلے کے امورکے نگران رشید جٴْمعہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دس منٹ کم پانچ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کے باعث بیروت، جنوبی وادی البقاع اور جبل لبنان میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :