لاہور ہائیکورٹ نے این اے 146 عارف والا سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 17:44

لاہور۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے این اے 146 عارف والا سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا زاہد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔عدالت نے اس حوالے سے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

رانا زاہد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے رانا آفتاب نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے اسی حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کوانتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کی انتخابی اہلیت کو آزاد امیدواروسیم ظفر جٹ نے چیلنج کیا تھا۔