پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے فارم پلاننگ اور دیگر خدمات بارے جلد مشاورتی سیل قائم کرے گی

جمعہ 6 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل(پی سی آر ڈبلیو آر) فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے فارم پلاننگ اور دیگر خدمات کی فراہمی کیلئے جلد مشاورت کاسیل قائم کرے گی۔جمعرات کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق کونسل انتہائی موثر اریگیشن سسٹم بھی متعارف کرائے گی، اس مقصد کیلئے ایگریکلچرل واٹر منیجمنٹ میں مختلف تحقیقاتی اور مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کونسل نے ٹینسو میٹر،جپسم بلاک،واٹر لیول انڈیکیٹر،سپرنکلر ہیڈز،رین گنز اور سیلینٹی سنسر جیسے آلات کی مقامی سطح پر ڈیزائننگ اور مینو فیکچرنگ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جو پہلے مختلف تحقیقاتی اور ترقیاتی تنظیموں کو انتہائی کم قیمت پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی شراکت سے لاہور میں ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن سنٹر کا قیام بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :