Live Updates

لندن میں کنٹینر لگ گئے ، ہزاروں لیگی کارکنان فیصلہ سننے کے بعد عدالت کی طرف دوڑ پڑے

لندن میں موجود پاکستانی نے لیگی کارکنوں کی خاموشی پر انتہائی مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:59

لندن میں کنٹینر لگ گئے ، ہزاروں لیگی کارکنان فیصلہ سننے کے بعد عدالت ..
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07جولائی 2018ء) :لندن میں کنٹینر لگ گئے ، ہزاروں لیگی کارکنان فیصلہ سننے کے بعد عدالت کی طرف دوڑ پڑے لندن میں موجود پاکستانی نے لیگی کارکنوں کی خاموشی پر انتہائی مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے کل ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال ا ہےقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو باحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔اس موقع پر شریف خاندان کے خلاف اتنابڑا فیصلہ آجانے کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کسی قسم کا بڑا ردعمل سامنے نہیں آیا۔اس حوالےسے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا گیا۔عموما جب بھی سیاسی قوتوں کو اس طرح کی صورتحال درپیش ہوتی ہے تو حالات قابو سے باہر ہوجاتے ہیں۔

کارکنان سڑکوں پر سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔جس وقت نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو اس وقت بھی اکادکا احتجاج دیکھنے کو ملا اور کسی قسم کا بڑا احتجاج نہیں ہوا۔حالانکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آیا تو ملک بھر میں ہنگامے جاری ہوسکتے ہیں۔یہ صورتحال مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے لیے خاصی تشویشناک تھی۔اس موقع پر لیگی کارکنان کی خاموشی کو ہر پاکستانی نے ہی محسوس کیا اور اس معاملے کو بہت معنی خیز انداز میں دیکھا تاہم ایک پاکستانی نے لیگی کارکنان کی خاموشی پر انتہائی مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔

پاکستانی نے اپنی ویڈیو میں یورپ لگے کنٹینرز کو دکھایا اور پھر وہاں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو دکھایا جو ایک سمت کو بھاگ رہے تھے ۔اس موقع پر پاکستانی نے مزاحیہ کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین یہ دیکھیں یہ ہیں ن لیگی کارکنان جو فیصلہ سننے کے بعد بڑی تعداد میں سڑک پر آ گئے ہیں اور ہر طرف سے کارکن امڈ امڈ کے عدالت کی جانب بھاگ رہے ہیں۔اس انتہائی دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات