محمد عامر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی بائولر بن گئے

اتوار 8 جولائی 2018 17:10

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں سٹوئنس کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 50ویں وکٹ حاصل کی، عامر نے 41میچز میں 50وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل شاہد آفریدی، عمرگل، سعید اجمل، سہیل تنویر اور محمد حفیظ بھی 50وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 98 وکٹیں لے رکھی ہیں، عمرگل اور سعید اجمل نے 85، 85، سہیل تنویر نے 54اور محمد حفیظ نے 51وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :