سخت ضابطہ اخلاق ، مقامی کارکنان اور رہنما انتہائی اہمیت اختیار کر گئے

مقامی رہنماں او رکارکنان کے ذریعہ گھر گھر انتخابی مہم چلانے کے لیے سربراہوں سے رابطے

بدھ 11 جولائی 2018 16:59

سخت ضابطہ اخلاق ، مقامی کارکنان اور رہنما انتہائی اہمیت اختیار کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن مہم کا ضابطہ اخلاق سخت ہونے کے سبب انتخابی رابطوں کے لیے سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے مقامی کارکنان اور رہنما انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اہم سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قیادت اور امیدوار مختلف حلقوں میں اپنی سیاسی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے یونین کمیٹی یا کونسل کی سطح کے ذمہ داروں اور کارکنان سے مسلسل رابطوں میں ہیں ۔

ان مقامی رہنماں او رکارکنان کے ذریعہ گھر گھر انتخابی مہم چلانے کے لیے سربراہوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور ووٹ کے حصول کے لیے درخواست دی جا رہی ہے ۔ حلقے میں جس علاقائی ذمہ دار رہنما اور کارکن کی سیاسی اہمیت ہے ، وہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اور ان کے امیدواروں کا منظور نظر ہے ۔