ْایتھوپیا اور اریٹریا کے مابین20 سال بعد براہ راست مسافر پروازیں ایک ہفتے بعد شروع ہونگی

بدھ 11 جولائی 2018 17:04

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء)ہمسایہ افریقی ممالک ایتھوپیا اور اریٹریا کے مابین20 سالہ جنگی تنازعے کے بعد براہ راست مسافر پروازوں کا سلسلہ ایک ہفتے بعد شروع ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

ایتھوپین ایئرلائنز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابتدا میں ان دونوں ممالک کے مابین روزانہ ایک مسافر پرواز شروع کی جائے گی۔ بعد میں یومیہ فضائی رابطوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ دونوں ممالک نے ابھی حال ہی میں ایک معاہدے کے ذریعے اپنی باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا