پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے 5افراد کو سواں دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا، آئی ایس پی آر

بدھ 11 جولائی 2018 19:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے 5افراد کو سواں دریا میں ڈوبنے سے بچالیا، پانچوں افراد سواں دریا میں پانی اچانک بلند ہونے پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے 5افراد کو سواں دریا میں ڈوبنے سے بچالیا، بچائے گئے افرادمیں خاتون اور دولڑکیاں بھی شامل ہیں، پانچوں افراد سواں دریا میں پانی اچانک بلند ہونے سے پھنس گئے تھے، بچائے گئے پانچوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :