ڈاکٹر عبد القدیر کاسابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کو ٹیلی فون ، خیریت دریافت کی

بدھ 11 جولائی 2018 23:15

ڈاکٹر عبد القدیر کاسابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کو ٹیلی فون ، خیریت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) محسن پاکستان،معروف سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ،ملک کے معروف سماجی رہنما ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ،سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے ٹیلی فون پربات کی اُن کی خیریت دریافت کی اورشفاء یابی،درازی عمر کی دعافرمائی اورکہاکہ حاجی حنیف طیب المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی جوخدمت کررہے ہیں اُس کو اللهتعالیٰ اورزیادہ عروج عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ملتان سے صاحبزادہ سید طاہر سعیدی کاظمی نے بھی ٹیلی فون پر حاجی حنیف طیب کی عیادت کی اورمکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :