25 واں ڈان باسکو باسکٹ بال ٹورنامنٹ مینز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور خواتین میں فرینک فائیو ٹیم نے جیت لیا

جمعرات 12 جولائی 2018 17:41

25 واں ڈان باسکو باسکٹ بال ٹورنامنٹ مینز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے اور خواتین ..
لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) 25 واں ڈان باسکو باسکٹ بال ٹورنامنٹ مینز کا ٹائٹل ڈی ایچ اے ٹیم نے جبکہ خواتین میں فرینک فائیو ٹیم نے جیت لیا، ڈان باسکو سکول میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں مردوں کی 18 جبکہ خواتین کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فائنل میچز گذشتہ روز کھیلے گئے، خواتین ایونٹ کا فائنل فرینک فائیو اور بوبیز کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرینک فائیو ٹیم نے 28 کے مقابلے 35 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، بعد ازاں مردوں کے ٹورنامنٹ کا فائنل فرینک فائیو اور ڈی ایچ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار فائنل میچ دیکھنے میں آیا جس میں ڈی ایچ اے ٹیم نے 50 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی اور ٹائٹل کی حقدار قرار پائی، ڈی ایچ اے کے حمزہ بٹ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اسماعیل کھوکھر تھے جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ رہنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، مدود جعفری سمیت سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے پر انہیں داد دی۔

متعلقہ عنوان :