ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے آرٹی او ملتان نے 15ٹیمیں تشکیل دے دیں

جمعرات 12 جولائی 2018 21:19

ملتان۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کو بھرپور کامیاب کرنے کیلئے ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان نے 15ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے لے کر خانیوال تک ان ٹیموں کے ذمہ لگایاگیا ہے کہ وہ انجمن تاجران کے علاوہ کاروباری اورصنعتی و تجارتی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات کرکے ان کواس سکیم کے فوائد اور اس سے فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کریں گی۔

ان تمام ٹیموں کی نگرانی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان عابد رضا بودلہ کریں گے جبکہ اس مہم کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر احمد مجتبیٰ مقرر کیے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر اسلام آباد کو اس کے بارے میں رپورٹس دیںگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج ان لینڈ ریونیو آفیسرمظفرگڑھ توحید رزاق خان نے مرکزی انجمن تاجران سے میٹنگ میں اس سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

میٹنگ میں ایل پی جی ڈیلر ایسوسی ایشن، صدرمحمدیہ بازار،صدرعثمان غنی باراز ،صدر مسلم باراز،صدرکریانہ ایسوسی ایشن، صدربصیرہ بازار،جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن،صدر سوئٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن و دیگر نے شرکت کی۔دریں اثناء آرٹی او ملتان کی ایک ٹیم نے مختارحسین تھہیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایڈمن آفیسرملک صفدرعباس کی قیادت میں ملتان اورگردونواح کے علاقوں میں تاجروں کے علاوہ مختلف پلازوں،شاپنگ مالز میں جاکر ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔اس کے علاوہ خانیوال،میاں چنوں،کبیروالہ،مظفرگڑھ اورشجاع آباد میں بھی مختلف سیمینارز منعقد کیے۔

متعلقہ عنوان :