فیصل آباد،تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق

جمعرات 12 جولائی 2018 23:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) ستیانہ اڈا 77میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے باپ کمسن بیٹی سمیت دم توڑ گیا ‘بیوی شدید زخمی ‘ آنورشاہ کا رہائشی تیس سالہ مجاہد ‘بیوی سونیا‘اور تین سالہ بیٹی اریبہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے ریسکیو کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ‘ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ‘آن لائن کے مطابق نور شاہ کا رہائشی تیس سالہ مجاہد ولد علی شیر اپنی اہلیہ تیس سالہ سونیا اور تین سالہ بیٹی اریبہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکرفیصل آباد سے گھر واپس جارہا تھا کہ 77اڈا پر پیچھے سے آنیوالے ڈمپر کی ٹکر سے مجاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ ماں بیٹی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ‘پولیس نے متوفی کا موٹر سائیکل بی آر بی 8128اور ڈمپر تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔