Live Updates

لندن سے ابوظہبی کامرحلہ طے

نواز اور مریم کی پرواز امارات لینڈ کر گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 جولائی 2018 09:14

لندن سے ابوظہبی کامرحلہ طے
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2018ء) نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز امارات کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی، سابق وزیراعظم 7 گھنٹے مختصر قیام کے بعد آج شام سوا چھ بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں دونوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کے لئے گھر سے روانہ ہوئے تو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نواز نے انہیں گلے لگا کر الوداع کیا ، اس دوران تمام اہلخانہ آبدیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب جب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف جب اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جانے لگے تو اس دوران ایون فلیٹس میں وہ ہر ایک سے گلے مل کر رخصت ہوئے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نوازسے گلے ملے اور انہیں خدا حافظ کہا۔ اس موقع پر حسین نواز نے اپنی بہن کو پیار کیا اور سر پر ہاتھ رکھا۔ نوازشریف کو رخصت کرتے ہوئے تمام اہلخانہ اور دیگر افراد آبدیدہ ہوگئے تاہم نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کے حوالے سے انتہائی پرعزم تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات