پاکستانی تا ریخ میں پہلی با ر بغیر آپر یشن گھٹنوں کی بیما ری کا جد ید سا ئنسی علا ج دریافت کر لیا گیا

آسٹر یلو ی سا ئنسد انو ں نے انجکشن اور طب جدید سے گھٹنوں کی تکالیف کے خا تمے کیلئے کر اچی میں جد ید ہسپتال اینڈ جد ید لیبا رٹر ی قائم کر دی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستانی تا ریخ میں پہلی با ر بغیر آپر یشن گھٹنوں کی بیما ری کا جد ید سا ئنسی علا ج دریافت کر لیا گیا، اس سلسلے میں آسٹر یلیا میں پاکستانی نژ اد ما ہر ڈاکٹر وں کی کو ششوں سے آسٹر یلو ی سا ئنسد انو ں نے انجکشن اور طب جدید سے گھٹنوں کی تکالیف کے خا تمے کیلئے کر اچی میں جد ید ہسپتال اینڈ جد ید لیبا رٹر ی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آسٹریلین کر اچی اسٹیم سیل آتھو پیڈ ک کے زیراہتمام حیدرآباد کے مقامی ہو ٹل میں گھٹنوں کی بیما ری کے علا ج سے آگاہی کے عنو ان پر منعقدہ ایک روزہ سیمیناراورآسٹریلین کر اچی اسٹیم سیل آرتھوپیڈ ک ہسپتال و جد ید لیبا رٹر ی کی افتتاحی تقر یب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے آسٹر یلوی سائنسد انو ں ڈ ین قلبی ،ڈاکٹر سید تو فیق حیدر شاہ ،ڈاکٹر پرھ میمن اور ڈ اکٹر اشو ک کما ر نے خطاب کیا، ان مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہر چو تھا شخص گھٹنوں اور ہڈ یوں کی خطر نا ک بیما ریو ں میں مبتلا ہے آسٹریلوی سا ئنسد انو ں اور پاکستانی ما ہرین نے اس مہلک بیما ری کے خا تمے کیلئے جد ید طر ز کا سستا علا ج دریا فت کر لیا ہے، آسٹر یلیا کے شہر سڈ نی اور میلبو رن کے بعد پہلی بار کلفٹن کراچی پاکستان میں ایک جد ید طر ز کا ہسپتال اور جد ید لیبا رٹری بھی قائم کر دی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ کلفٹن کراچی میں قائم جدید ہسپتال اور جد ید لیبا رٹر ی میں بغیر آپر یشن کے گھٹنوں کی بیما ریوں کا علا ج کیا جا ئیگا جو طب کی دنیا میں ایک انقلاب ہے، اس موقع پر گھٹنوں کی بیما ری کے سائنسی علا ج اور تحقیقی حو الے سے ایک تفصیلی ڈاکیو مینٹر ی بھی دکھائی گئی اور ما ہر ڈاکٹروں نے شرکا ء کے سوالا ت کے جو ابات بھی دیئے ۔

متعلقہ عنوان :