اٹلی یورپی یونین اور کینیڈا کی فری ٹریڈ ڈیل کی توثیق نہیں کرے گا

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:31

اٹلی یورپی یونین اور کینیڈا کی فری ٹریڈ ڈیل کی توثیق نہیں کرے گا
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) اٹلی کے نائب وزیراعظم لوئیگی ڈی مائیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کے کینیڈا کے ساتھ طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے نائب وزیراعظم لوئیگی ڈی مائیو نے کہا ہے کہ ڈیل کی توثیق کی قرارداد پارلیمنٹ میں مسترد کر دی جائے گی۔ بظاہر اس معاہدے کا نفاذ گزشتہ برس ستمبر سے ہو چکا ہے لیکن مکمل عمل پیرا ہونے کے لیے یونین کی تمام اٹھائیس رکن ریاستوں نے اِس کی توثیق کرنی ہے۔ اندازوں کے مطابق عدم توثیق کی صورت میں اس ڈیل پر عمل درآمد میں مشکلات حائل ہو جائیں گی۔