ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہم چین اور دیگر ملکوں میں ربڑ سٹاک میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 172.9 ین (1.53 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 20 یوان کم ہوکر 10325 یوان (1545 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.6 امریکی سینٹ کم ہوکر 130.5 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :