ہیٹی کے وزیر اعظم لافونٹانٹ مستعفی ہو گئے

اتوار 15 جولائی 2018 14:50

پورٹ او پرنس ۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ہیٹی کے وزیر اعظم ژاک گائی لافونٹانٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میامی ہیرالڈ نامی امریکی جریدے کے مطابق لافونٹانٹ نے ملکی پارلیمان میں اعلان کیا کہ انہوں نے صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جسے انہوں نے منظور بھی کر لیا۔ انہیں ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ ان کے اس فیصلے کے خلاف عوامی احتجاج میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اسی دوران حکومت پٹرول کی قیمت میں پچاس فیصد اضافے کا اپنا فیصلہ واپس بھی لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :