چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کادورہ کوئٹہ، شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے لواحقین سے اظہارتعزیت

اتوار جولائی 15:00

کوئٹہ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے اتوار کوساروان ہاؤس جاکر سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی اورانکے بھائیوں نواب اسلم رئیسانی اورنوابزادہ لشکری رئیسانی سے تعزیت کی اورشہد اء کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرنصیب اللہ خان بازئی اورسینیٹر مولانا عبدالغفور ی حیدری بھی موجودتھے۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی اوردیگرسے بھی ملاقات کی اورسوگوارخاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ورثاء کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ۔