انجینئرنگ کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ ،5395امیدواروںکی شرکت

اتوار 15 جولائی 2018 17:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انجینئرنگ کالج میں انجینئرنگ میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ بخیر و خوبی ہوا․ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں رواں سال 5555 طلباء طالبات امیدوار تھی․ جن میں سے 160 طلباء طالبات غیر حاضر رہی․ بہاء الدین زکریایونیورسٹی انتظامیہ نے انٹری ٹیسٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے ہوئے تھی․ سٹی کوآرڈینیٹر و پرنسپل انجینئرنگ کالج پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف نے آر او ڈاکٹرمقرب اکبر ،فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ،پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور سیکورٹی آفیسر خلیل احمد کھور کے ہمراہ سنٹرز کا معائنہ کیا․ جبکہ ملک کے موجودہ سیکورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایس پی اور ڈی ایس پی گلگشت بھی موجودتھی․ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا․ ہر سنٹر کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے تھی․ طلباء طالبات کے ساتھ آنے والدین کے لیے ٹھنڈے پانی ، شامیانہ اور پنکھوں کا مناسب انتظام کیا ہوا تھا․ علاوہ ازیں علی ہال اور دیگر ملحقہ مسجدیں اوپن رہیں․ طلباء طالبات کے والدین کے لیے ایئر کنڈیشنڈ چلادیے گئے تھی․ والدین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اچھے انتظامات کرنے کی کاوشوں کو سراہا ․ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور سپیشل میڈیکل یونٹ بھی موجود تھی․ جس میں ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر اور نرسز موقع پر موجود رہیں․یونیورسٹی بس شٹل سروس چونگی نمبر 9 اور چوک کمہاراں والا سے ٹیسٹ کے اختتام تک تسلسل کے ساتھ چلتی رہی․ ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کو کنٹرول کیا․ یونیورسٹی نے پارکنگ کا بھی بہترین انتظام کیا ہوا تھا․اس انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ کل شام تک نیٹ پر اپ لوڈ کردیاجائے گا جس سے طلباء اپنے نمبر معلوم کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :