یو اے ای میں ابراج گروپ کے بانی کے خلاف کا مقدمہ خارج

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

د بئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) متحدہ عرب امرات (یو اے ای)کی عدالت نے ابراج پرائیوٹ ایکوٹی گروپ کے کروڑوں ڈالر کے چیک بانس ہونے کے کرمنل کیس کو خارج کردیا۔ اتوار کو غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وکلا نے عدالت کے باہر ہونے والے مستقل یا عبوری معاہدے سے غیر متفق تھے۔دفاعی وکیل حبیب الملا کا کہنا تھا کہ کیس خارج کردیا گیا ہے، عدالت نے ابراج کے بانی کے خلاف کرمنل کیس کو خارج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو چیک بانس ہونے کے خلاف پراسیکیوٹر نے ابراج گروپ کے بانی پاکستانی نژاد عارف نقوی کے خلاف رواں سال مئی کے اوائل میں جرم کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔رپورٹ میں عدالتی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے کل دعوی کی رقم کے لیے ضروری فنڈز کے بغیر چیک لکھنے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی اور ان کے ساتھی محمد رفیق لاکھانی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق حامد جعفر کی جانب سے ابراج گروپ کو قرضے کے لیے تقریبا 30 کروڑ ڈالر کے عبوری سیکیورٹی چیک بھی جاری کر دیے گئے تھے۔