فیصل آباد،نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر ریٹائرڈ فوجی کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر ریٹائرڈ فوجی کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ چک نمبر 377ج ب کارہائشی غلام مرتضیٰ جوکہ ریٹائرڈ فوجی ہے اور جو ٹوبہ روڈپر ایک دودھ فیکٹری میں ملازمت کر تا ہے جوگزشتہ روز فیکٹری سے اپنے گھر جانے کیلئے اپنے موٹر سائیکل نمبر1413ٹی ایس ایل پر فیکٹری سے نکل کر مین روڈ پر آیاتو اسے ایک موٹر سائیکل پر سواردو نامعلوم افرادنے رکنے کااشارہ دیاجس نے موٹر سائیکل نہ روکاتو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طو رپر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آناد ریفر کر دیاگیا ۔

ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔