عراق، السماوہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 2 مظاہرین ہلاک

پیر 16 جولائی 2018 10:40

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) عراق کے جنوبی شہر السماوہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 2 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بصرہ میں گذشتہ ہفتے بدعنوانیوں کے خلاف اور بہتر شہری خدمات کی فراہمی کے حق میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملک کے دوسرے شہروں تک پھیل گئے اور اب تشدد کا رٴْخ اختیار کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی پولیس کے ایک عہدہ دار نے کہا ہے کہ ’’السماوہ میں گزشتہ روزسینکڑوں افرادنے ایک عدالت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی اور ہماری جانب گولیاں چلائی گئی تھیں۔ یہ واضح نہیں تھا کہ کون فائرنگ کررہا ہے۔اس صورت حال میں ہمارے پاس فائر کھولنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا تھا۔واضح رہے کہ بصر ہ اور اس کے نواحی علاقوں کے مکین گذشتہ ایک ہفتے سے روزگار ، بجلی ، پانی اور دوسری بنیادی خدمات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔