ایوان بالا کا اجلاس، سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 16 جولائی 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سینٹ میں سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین نے نکتہ اعتراض پر چیئرمین سے کہا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے کہنے پر سینیٹر مشتاق احمد نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران دہشت گردی کے حملہ میں امیدوار سراج رئیسانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :