عالمی طاقتیں تنازعات اور انتشار سے اجتناب کریں، یورپی یونین

پیر 16 جولائی 2018 21:37

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) یورپی یونین نے امریکا، روس اور چین سے کہا ہے کہ وہ قریبی رابطہ کاری اور اشتراک سے عالمی تجارتی تناؤ کی صورت حال کو ختم کریں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ افراتفری اور تشدد کا باعث ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ بیان چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کے ساتھ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کے بعد دیا۔ انہوں نے واضح کیا اگر یہی کیفیت برقرار رہی تو یہ عالمی اقتصادیات کے لیے شدید نقصان دہ ہو گی۔ وہ اس وقت چین اور یورپی کونسل کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین اور امریکا کے ماب?ن تجارتی جنگ جاری ہے۔