امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ و ایشیا میں اضافہ

منگل 17 جولائی 2018 11:20

امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ و ایشیا میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) امریکامیں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ اور ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سونے کی طلب میں کمی، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی کم شرح تبادلہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد گر کر 1239.11 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 1.50 ڈالر (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1239.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1242 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1241.8 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1242.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1243 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :