اسرائیل نے حلب میں النیرب ہوائی اڈّے کے نزدیک بم باری کی، شامی حکومت

حملے اٴْن میزائلوں کے داغے جانے کے جواب میں کیے گئے جن میں مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کو نشانہ بنایاگیا،بیان

منگل 17 جولائی 2018 12:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہحلب صوبے میں النیرب عسکری ہوائی اڈّے کے شمال میں ایک عسکری ٹھکانے کو اسرائیلی میزائلوں نے نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کے زیر انتظام ایک ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اٴْس نے شام میں تین عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا اور یہ کارروائی شام کی جانب سے ایک ڈرون طیارے کے اسرائیل میں دراندازی کے جواب میں کی گئی تاہم طیارے کا راستہ روک لیا گیا۔اسرائیل کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران اٴْس نے شام کے اندر درجنوں ایرانی اہداف پر کاری ضرب لگائی۔ یہ حملے اٴْن میزائلوں کے داغے جانے کے جواب میں کیے گئے جن میں مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے میزائلوں کے داغے جانے کی نسبت ایران کی جانب کی۔علاوہ ازیں اسرائیل نے شام میں بعض دیگر ٹھکانوں پر بھی فضائی حملے کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ وہ قافلے تھے جو لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے اسلحہ لے کر جا رہے تھے۔