شمال مشرقی شام میں کرد تنظیم کا اپنی عملداری بہتر بنانے کا فیصلہ

منگل 17 جولائی 2018 13:11

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے شمال مشرقی شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ایک متفقہ انتظامی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان طبقہ نامی شہر میں منعقدہ ایس ڈی ایف کی ایک کانگریس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شامی کردوں کے اعلیٰ لیڈر الہام احمد کے مطابق یہ فیصلہ ان سارے علاقوں کی ضروریات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ یہ اتھارٹی اٴْن علاقوں میں قائم کی جائے گی، جو کرد اکثریتی عسکری تنظیم ایس ڈی ایف کے کنٹرول میں ہیں۔ یہ تنظیم شام کے ایک چوتھائی حصے پر قابض ہے اور ایسے علاقے زیادہ تر وہ ہیں، جنہیں داعشکے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :