انڈونیشیا ،ایشین گیمز سے قبل 11 مشتبہ افراد ہلاک

منگل 17 جولائی 2018 13:54

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) انڈونیشیا کی پولیس کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آئندہ ماہ دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز سے پہلے حکومت اس شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک بنانا چاہتی ہے۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 جولائی سے جاری اس آپریشن میں ابھی تک 2 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 52 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :